حیدرآباد۔31۔جنوری(اعتماد نیوز)تلگو دیشم کے ماس لیڈر پریٹالا روی کے قتلکیس کے اہم ملزم مدیلا چرو سوری کے قتل کیس کے تحقیقات کو آج سی آئی ڈی
عہدیداروں نے مکمل کر لیا ہے۔ چنانچہ آج سی آئی ڈی عہدیدار
کرشنا پرساد
نے یہ بات بتائی۔واضح رہے کہ 2005میں تلگو دیشم کے لیڈر پری ٹالا روی کو
قتل کر دیا گیا۔ اور اس کیس کے اہم ملزم مدیلا چرو سوری کو حیدرآباد کے
یوسف گوڑہ میں انکے شخصی معاون بھانو کرن نے 2011میں قتل کر دیا۔